رال[2]

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - لعاب دہن، تھوک، وہ لعاب جو (عموماً) کم سن بچوں یا بوڑھوں کے منہ کے کنارے سے بے اختیار ٹکپتا ہے۔ "روٹی کا ٹکڑا . بچے کے منہ کی رال سے لتھڑا ہوا"۔      ( ١٩٢٣ء، اہل محلہ اور نا اہل پڑوسی، ١٢ ) ٢ - [ سلوتری ]  مویشیوں کی حلق کی بیماری کا نام جس میں ان کے منہ سے پانی جانے لگتا۔

اشتقاق

سنسکرت زبان میں لفظ 'لا لا' ان معنوں میں استعمال ہوتا ہے اردو میں داخل ہوا اور سب سے پہلے ١٧٨٤ء میں "سحرالبیان" میں استعمال ہوا۔

مثالیں

١ - لعاب دہن، تھوک، وہ لعاب جو (عموماً) کم سن بچوں یا بوڑھوں کے منہ کے کنارے سے بے اختیار ٹکپتا ہے۔ "روٹی کا ٹکڑا . بچے کے منہ کی رال سے لتھڑا ہوا"۔      ( ١٩٢٣ء، اہل محلہ اور نا اہل پڑوسی، ١٢ )

جنس: مؤنث